منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

لاٹری ٹکٹ لینے والا کئی ’’بلین ڈالرز‘‘ کا انعام جیت گیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں دنیا کی سب سے بڑی لاٹری کا ایک ٹکٹ غیر معمولی طور پر 1.77بلین ڈالر کے پاور بال جیک پاٹ کے نمبرز سے میچ کرگیا۔

لاٹری قوانین کے مطابق اس ٹکٹ کے مالک کو یکمشت تقریباً 1.77 بلین امریکی ڈالر کی خطیر رقم بطور انعام ملے گی تاہم اس رقم میں سے اس کو ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

اس حوالے سے لاٹری گیم کی ویب سائٹ نے بتایا کہ ٹکٹ خریدنے والے کیلیفورنیا کے خوش قسمت شہری نے 177ملین ڈالر کی خطیر رقم جیت لی جو لاٹری کی تاریخ کی دوسری سب سے بڑی رقم ہے۔

- Advertisement -

پاور بال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کیلئے جیک پاٹ انعام جیتنے کا امکان 29 کروڑ 22لاکھ میں سے صرف ایک ہوتا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انعامی رقم کا دعویٰ کرنے والا شخص 30 سال کے عرصے کے دوران انعامی رقم حاصل کرسکتا ہے یا پھر ایک مرتبہ میں رقم حاصل کرسکتا ہے۔

پاور بال کیسے کھیلا جاتا ہے؟

پاور بال کا ٹکٹ صرف دو ڈالر میں خریدا جا سکتا ہے اور جیتنے والے کے پاس یہ اختیار ہوتا ہے کہ وہ پوری رقم حاصل کر سکے۔

لاٹری جیتنے والے کے پاس یہ راستہ بھی موجود ہوتا ہے کہ وہ پوری رقم کی قسطیں کروا لے جو اسے 29 سال کے دوران ملتی ہیں لیکن عام طور پر زیادہ تر لوگ پوری رقم یکمشت حاصل کر لیتے ہیں۔

اس گیم کا آغاز 1992 میں ہوا تھا اور یہ امریکہ کی 50 میں سے 45 ریاستوں میں کھیلی جاتی ہے، جیک پاٹ جیتنے کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ ٹکٹ پر وہی چھ ہندسے درج ہوں جو لاٹری میں نکلیں۔

اگر ایک سے زیادہ افراد لاٹری کھیلتے ہوئے ایک جیسے چھ ہندسوں کا انتخاب کر لیں، اور جیت جائیں، تو جیک پاٹ ان کے درمیان تقسیم کر دیا جاتا ہے۔

جیت کی انعامی رقم پر 24 سے 37 فیصد وفاقی ٹیکس لاگو ہوتا ہے۔ ریاست کی جانب سے لاٹری پر لاگو ٹیکس اس کے علاوہ ہوتا ہے، امریکہ کی صرف 10 ایسی ریاستیں ہیں جن میں لاٹری کی رقم پر ٹیکس نہیں دینا پڑتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں