تازہ ترین

ایران سے مذاکرات کا کوئی امکان نہیں‘سعودی وزیردفاع

ریاض: سعودی عرب کےنائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےایران کےساتھ کسی بھی قسم کےمذاکرات کےامکان کو مستردکردیاہے۔

سعودی وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان نےانٹرویو کےدوران کہاکہ ان کا ملک یمن میں ایران کےحمایت یافتہ جنگجوؤں کوکچل سکتاہے۔

خیال رہےکہ سعودی عرب اورایران مشرق وسطیٰ میں اثرورسوخ کے لیےآپس میں مدمقابل ہیں جبکہ شام کی خانہ جنگی میں دونوں ممالک مخالف گروپوں کو مدد فراہم کررہے ہیں۔

دوسری جانب ایران نے یمن میں حکومت اورعرب ممالک کے اتحاد کے خلاف لڑنے والے حوثی باغیوں کی مالی مدد کرنے کےالزام کو مستردکیاہے۔

یاد رہےکہ گزشتہ سال 6جنوری کو ایران کے وزیرِ خارجہ محمد جاوید ظریف نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے نام ایک خط میں سعودی عرب پر مسلکی منافرت پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ریاض ایران کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کر رہا ہے۔


واضح رہےکہ گزشتہ سال دسمبر میں ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں پندرہ افراد کوسزائے موت سنائی گئی تھی۔گرفتارافراد پرسعودی عرب کی سیکورٹی سے متعلق اہم معلومات ایران کو فراہم کرنے کا الزام تھا، سزائے موت تین سال سے زائد عرصے تک مقدمے کی سماعت کے بعد سنائی گئی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Comments

- Advertisement -