اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

مودی مخالف بیان، پی پی کا کل بلاول کی حمایت میں ریلیاں نکالنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی وزیراعظم مودی کو گجرات کا قصائی قرار دینے کے بعد بھارت میں بلاول بھٹو کیخلاف مظاہروں کے بعد پیپلز پارٹی نے کل حمایت میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دورہ امریکا کے دوران خطاب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو گجرات کا قصائی قرار دیے جانے کے بعد بھارت میں گویا آگ لگ گئی ہے اور جنونی ہندو سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

بھارتی شہروں میں بلاول بھٹو زرداری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جب کہ حکمراں بی جے پی کی جانب سے بھی ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

بھارتی حکومت کے جنونی فیصلے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے اظہار یکجہتی کے طور پر ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان سید نیئر بخاری کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔

نیئر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں بھارتی وزیراعظم کو آئینہ دکھایا اور بلاول بھٹو کے تیر نے مودی کو گھائل کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول کے بیانیے سے انتہا پسند بی جے پی کو آگ لگ گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسی حوالے سے پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کردیا ہے اور وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت کے سیاسی نظریے ہندو توا نے نفرت اور تفرقہ بازی کے ماحول کو جنم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا

بھارتی وزارت خارجہ کے بیان پر پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے گجرات قتل عام کی حقیقتوں سے چھپنے کی کوشش کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں