ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’پیپلز پارٹی نے عام انتخابات کے لیے ہر حلقے سے امیدوار فائنل کر لیے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا ہے کہ پی پی پی نے آئندہ عام انتخابات کے لیے ہر حلقے سے اپنے امیدوار فائنل کر لیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ سال 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے بعد سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔ اسی حوالے سے پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نیئر بخاری کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

نیئر بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہر حلقے سے امیدوار فائنل کر لیے ہیں۔ آئندہ عام انتخابات میں پی پی پی پارلیمان میں اکثریتی جماعت اور بلاول بھٹو وزیراعظم ہوں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو خیبر پختونخواہ میں دوبارہ جلسوں سے خطاب کریں گے جب کہ پیپلز پارٹی پنجاب سے اپنا پورا حصہ حاصل کرے گی۔

نیئر بخاری نے پی پی مخالف انتخابی اتحاد کے حوالے سے کہا کہ پیپلز پارٹی کیخلاف اقتدار کے بھوکوں کا غیر فطری اتحاد نئی بات نہیں لیکن ہم بیساکھیوں اور سہاروں  کے بجائے عوام الناس کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں