اشتہار

بانی ایم کیو ایم کی واپسی پر کوئی اعتراض نہیں، پی پی رہنما

اشتہار

حیرت انگیز

پی پی ایم این اے عبدالقادر مندوخیل کا کہنا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کی وطن واپسی پر کوئی اعتراض نہیں انہوں نے ایسی کونسی بات کی ہے جس کی معافی نہیں ہوسکتی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی عبدالقادر مندوخیل نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں ایم کیو ایم کے دھڑوں کے متحد ہونے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر ایم کیو ایم دھڑے اکٹھے ہو رہے ہیں اور ان کے اختلاف ختم ہو رہے ہیں تو اس میں کیا حرج ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بانی ایم کیو ایم کی وطن واپسی پر کوئی اعتراض نہیں انہوں نے ایسی کونسی بات کی ہے جس کی معافی نہیں ہوسکتی۔

- Advertisement -

عبدالقادر مندوخیل نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم ایک سیاسی قوت ہے۔ اگر بانی ایم کیو ایم کی قیادت میں پارٹی متحد ہو رہی ہے تو اس میں پریشانی کی کیا بات ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی پی رہنما اور سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے بھی ایم کیو ایم دھڑوں کی ایک ہونے کی خبر پر مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ الیکشن میں ہم سب کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں