پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی کا صفایا کر دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر وقار مہدی نے ایک بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی کی سیٹیں جماعت اسلامی سے زیادہ ہیں، جماعت اسلامی غیر متوقع نتائج پر سنجیدہ سیاسی رویہ اپنائے۔
سینٹر وقار مہدی نے کہا کہ کراچی کے میئر کا عہدہ اصولی طور پر پیپلزپارٹی کا حق ہے، کراچی کے بہتر مستقبل کے لیے جماعت اسلامی بات چیت کا راستہ اختیار کرے، دھاندلی کے بھونڈے الزام کی آڑ میں کراچی کا امن خراب نہ کرے۔
وقار مہدی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کراچی کی سیاست میں اپنے سازشی کردار سے باز رہے، لیکن کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی کا صفایا کر دیا ہے، بس جماعت اسلامی پی ٹی آئی کے سازشی جال میں نہ پھنسے۔