اشتہار

اتحادی حکومت کی کارکردگی؟ پیپلز پارٹی کا الیکشن میں انتخابی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کو اتحادی حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان ہے یا کچھ اور، تاہم اس نے الیکشن میں کسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے آئندہ عام انتخابات میں کسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ صوبائی تنظیموں کی مشاورت سے ہوا ہے۔

پیپلز پارٹی صوبوں میں کسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں کرے گی، بتایا جا رہا ہے کہ پارٹی کارکن الیکشن میں سیاسی جماعتوں سے اتحاد کا مخالف ہے، اور پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی کارکردگی سے بھی مطمئن نہیں ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت کی کارکردگی الیکشن نتائج پر اثر انداز ہوگی، اور اتحادی جماعتیں مہنگائی اور بیروزگاری کا خمیازہ الیکشن میں بھگتیں گی، کیوں کہ اتحادی حکومت ایک سال میں توقع کے مطابق ڈیلیور نہیں کر پائی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سندھ حکومت کی کارکردگی اور اپنے منشور کی بنیاد پر الیکشن لڑے گی۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں