ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سمندری طوفان سے بچاؤ کیلئے ایوان میں دعا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں سمندری طوفان سے بچاؤ کیلئے ایوان میں دعا کرائی گئی، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قدرتی آفت کا سامنا کرنے کا خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں مولانا عبدالاکبر چترالی نے سمندری طوفان سے بچانے کیلئے ایوان میں دعا کرائی۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قدرتی آفت کا سامنا کرنے کا خطرہ ہے، سندھ حکومت بھی کام کر رہی ہے اور بلوچستان میں اس پر کام ہورہا ہے۔

- Advertisement -

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اپیل کی کہ لوگوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے۔

خیال رہے سمندری طوفان بپر جوائے کراچی کے جنوب میں چار سو دس کلومیٹر دوری پر ہے جبکہ ٹھٹھہ سے اس کا فاصلہ چار سو کلومیٹر رہ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کے اردگرد ہوائیں ڈیڑھ سو سے ایک سو ساٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ ہیں ، طوفان کے اطراف لہریں تیس فٹ بلند ہیں ، بپرجوائے پندرہ جون کی سہ پہر کو کیٹی بندر اوربھارتی گجرات سے گزرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں