12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

امریکی ایئرپورٹ نماز گاہیں بن گئے، اذانیں گونجنے لگیں

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : سات مسلم ممالک کے شہریوں کی امریکہ میں داخلہ پر پابندی سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازعہ حکمنامہ کے خلاف امریکیوں سڑکوں اور ایئرپورٹس پر احتجاج جاری ہے، احتجاج کے دوران ڈلاس فورٹ ورتھ انٹرنیشنل ایرپورٹ پر درجنوں مسلمانوں نے باجماعت نماز ادا کرکے ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح پیغام دیا۔

2

صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے متنازعہ حکمنامہ کے خلاف امریکیوں کے احتجاج آج سارے ملک میں پھیل گیا ہے، مظاہرین سات مسلم ممالک کے عوام اور دیگر چند ممالک کے پناہ گزینوں سے ہمدردی اور یگانگت کا اظہار کررہے ہیں۔

- Advertisement -

4

احتجاج کے دوران ڈلاس فورٹ ورتھ انٹرنیشنل ایرپورٹ پر درجنوں مسلمانوں نے جانماز بچھاکر باجماعت نماز ظہر ادا کی اور اس کا مقصد یہ پیغام دینا تھ کہ ہر مشکل وقت میں مسلمان ایک ساتھ ہے جبکہ نماز کے دوران سیکیورٹی پر مامور عیسائی افراد نے انکی حفاظت کی۔

3

a5

اس واقعے کی ویڈیویو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تمام مسلمان باجماعت نماز ادا کررہے اور غیر مسلموں نے انھیں حفاظتی حصار میں لیا ہوا ہے۔

1

امامت کرنے والے عمر سلیمان کا کہنا تھا یہ تمام عقائد کے لوگوں کی یکجہتی کی ایک ناقابل یقین مثال ہے، وہ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کیخلاف ہیں اور احتجاج کا اس سے بہتر انداز نہیں ہوسکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں