اشتہار

پی ایس ایل 8، راولپنڈی میں میزبانی کی تیاریاں شروع

اشتہار

حیرت انگیز

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 کے میچز جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی کھیلے جائیں گے جس کی میزبانی کیلیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 کے میچز کے سنسنی خیز میچز کراچی اور ملتان میں جاری ہیں تاہم اس ایونٹ کے میچز لاہور اور روالپنڈی میں بھی کھیلے جائیں گے۔

جڑواں شہر پنڈی میں ایونٹ کا پہلا میچ یکم مارچ کو کھیلا جائے گا جس کے لیے انتظامی سطح پر تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

- Advertisement -

اس حوالے سے چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت پی ایس ایل 8 کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے ٹورنامنٹ کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

انہوں نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ میچ کے دوران اسٹیڈیم کے اطراف 160 کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

سی پی او پولیس نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی ایس ایل میچز کے دوران اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں 4 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز ملتان پہنچ گئی

واضح رہے کہ راولپنڈی اسٹیڈیم پی ایس ایل 8 کے 14 میچز کی میزبانی کرے گا یہاں پہلا میچ یکم مارچ کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں