27.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

پاکستان میں آئندہ سال جولائی تک 5G لانچ کرنے کی تیاریاں

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق نے خوشخبری سنائی ہے کہ پاکستان میں آئندہ سال جولائی تک فائیو جی لانچ کرنے کی تیاریاں ہیں۔

امین الحق نے ایک تقریب سے خطاب میں بتایا کہ پاکستان میں اسمارٹ فونز کی مینوفیکچرنگ شروع ہو چکی ہے، کوشش ہے ہر شہری کی ٹیکنالوجی تک رسائی کو ممکن بنایا جائے۔

وزیر آئی ٹی نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں سب سے زیادہ اضافہ آئی ٹی میں ہوا، آئی ٹی وٹیلی کمیونی کیشن کی برآمدات میں 47.44 فیصدا ضافہ ہوا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وزارت آئی ٹی وٹیلی کمیونی کیشن میں کرپشن کا نام و نشان نہیں، جو کرپشن میں ملوث پایا جائے گا وہ وزارت میں نہیں رہے گا۔

امین الحق نے بتایا کہ میں نے جب وزارت سنبھالی تو ہماری برآمدات 1.4 بلین ڈالرز تھی، آج برآمدات بڑھ کر 2.6 بلین ڈالرز ہوگئی جبکہ ہمارا ہدف 5 بلین ڈالرز ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں