تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو بلوچستان میں گرفتاری و رہائی کے بعد اب انہیں سندھ منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

اداروں کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال پر اعظم سواتی کے خلاف ملک بھر میں مقدامات درج ہیں۔ صرف سندھ میں ان کے خلاف 13 ایف آئی آر درج ہیں۔

سندھ پولیس سرکاری طیارہ لے کر کوئٹہ پہنچ گئی۔ اعظم سواتی کو سرکاری طیارے کے ذریعے قمبر شہداد کورٹ منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان ہائی کورٹ کا سینیٹر اعظم سواتی کو رہا کرنے کا حکم

یاد رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے آج اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج تمام 5 مقدمات ختم کرنے اور انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔

عدالتی حکم کے بعد اعظم سواتی کے خلاف ایک اور ایف آئی آر سامنے آگئی۔ ضلع حب کے وندر تھانہ میں غلام فاروق نامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ سامنے آیا۔

Comments

- Advertisement -