تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

حکومت کان کنوں کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پُر عزم ہے: صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت کان کنوں کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پُر عزم ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ مچھ میں 11 کان کنوں کا قتل گھناؤنا اور بزدلانہ فعل ہے، اللہ جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے۔

واضح رہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بلوچستان کے علاقے مچھ نامعلوم دہشت گردوں نے ڈیرے میں سوئے کان کنوں کو پہلے یرغمال بنایا، پھر ان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر گلے کاٹ دیے۔

لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پہنچی تھیں، اور زخمیوں اور لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج بھی کئی کان کن زندگی کی بازی ہار گئے۔

مرنے والے تمام افراد کا تعلق کوئٹہ سے ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر داخلہ نے واقعے کا نوٹس لے کر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے مچھ گیشتری کی کوئلہ فیلڈ میں رونما ہونے والے واقعےکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کان کنوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے، دہشت گردی میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان میں امن ملک دشمنوں سے ہضم نہیں ہو رہا، واقعے کا مقصد سی پیک کے منصوبے اور صوبے کی ترقی سبوتاژ کرنا ہے۔

Comments

- Advertisement -