اشتہار

صدر مملکت نے عمران خان کو اسحاق ڈار اور دیگر وزرا سے ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق آگاہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : صدرعارف علوی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اسحاق ڈار اور دیگر وزرا سے ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی کی زمان پارک میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں عارف علوی نے عمران خان کو اسحاق ڈار سمیت وفاقی وزرا سے ہونے والی ملاقات سے متعلق آگاہ کیا۔

- Advertisement -

عمران خان نے اسمبلیوں کی تحلیل سمیت استعفوں کے معاملے پر صدر سے مشاورت کی اور سینیئر لیڈر شپ کے ساتھ اجلاس کے حوالے سے آگاہ کیا۔

بعد ازاں شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہ کیا صدرمملکت اسحاق ڈاراوروفاقی وزرا یاکسی اورکا پیغام لائے تھا۔

جس پر شاہ محمود قریشی نے جواب دیا صدر مملکت خان صاحب سے ملنے اور تیمارداری کے لیے آئے تھے۔

یاد رہے پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ دینے کے اعلان کے فوراً بعد وفاقی وزرا نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی اور صدر سے ملکی معاملات پر کردارادا کرنے کی اپیل کی۔

صدر مملکت نے تمام سیاسی جماعتوں کو بالغ نظری کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

واضح رہے پی ٹی آئی سربراہ نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ اہم ملاقات کی تھی، جس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) کی اسمبلیوں کو ایک ہی تاریخ کو تحلیل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

جس کے بعد عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے تمام رہنماؤں سے رائے لے لی ہے ، مشاورت کا وقت ختم ہو چکا ہے۔

اجلاس کی صدارت کے بعد عمران خان نے پنجاب اور کے پی میں 17 دسمبر کو صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں