اشتہار

پولیس نے ہیٹی صدر کے مبینہ قاتلوں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پورٹ او پرنس: کیریبئن ملک ہیٹی کے صدر کو قتل کرنے والے مبینہ قاتلوں کو پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہیٹی کے صدرجووینل موئس کے قتل میں ملوث 4 مشتبہ افراد کو پولیس نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ صدر جووینل موئس کے قتل کے بعد عبوری وزیر اعظم کلاڈ جوزف نے قاتلوں کو ڈھونڈنے کے لیے 2 ہفتے کے لیے مارشل لا کا اعلان کر دیا تھا، اور ایئر پورٹس سمیت ملک کی سرحدوں کو سیل کر دیا گیا تھا۔

- Advertisement -

حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس نے قاتلوں کو جائے وقوعہ سے فرار ہوتے وقت روک لیا تھا اور اس وقت سے پولیس مقابلہ جاری تھا۔

ہیٹی کے صدر کو قتل کر دیا گیا

تاہم اب پولیس چیف نے بیان میں کہا کہ مبینہ قاتلوں نے پولیس کے تین اہل کاروں کو یرغمال بنا لیا تھا، مشتبہ افراد کے ساتھ پولیس فائرنگ کے تبادلے کے بعد انھیں بہ حفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

بیان کے مطابق پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا ہے، جب کہ ہلاک ہونے والے 4 اور دو گرفتار ملزمان کے علاوہ مزید مشتبہ افراد ابھی بھی موجود ہیں، جن کی شناخت اور قومیت فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

ہیٹی صدر کے قاتلوں کا امریکا سے کیا تعلق تھا ؟؟ اہم پیش رفت

یاد رہے کہ گزشتہ روز 55 سالہ صدر موئس کو ان کی نجی رہائش گاہ پر گولی مار دی گئی تھی، جس سے وہ ہلاک ہو گئے تھے، جب کہ حملے کے نتیجے میں صدر کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہو گئی تھیں، جن کا علاج جاری ہے۔

امریکا میں ہیٹی کے سفیر بوکیٹ ایڈمنڈ نے قاتلوں کو ’غیر ملکی، زر پرست اور پیشہ ور قاتل‘ قرار دیا ہے، رپورٹس کے مطابق قاتلوں نے امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی کے ایجنٹ کا روپ دھار رکھا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں