اشتہار

’سپریم کورٹ عدم اعتماد کے فیصلے پر اچھی مگر آج بری ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے تحریک عدم اعتماد پر فیصلہ سنایا تو اچھی تھی مگر آج انہیں بُری لگنے لگی ہے۔

سپریم کورٹ بار کے صدر عابد زبیری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے عدالت عظمیٰ نے تحریک عدم اعتماد پر فیصلہ سنایا تو اچھی تھی مگر آج انہیں یہی سپریم کورٹ بُری لگنے لگی ہے۔ فیصلہ حق میں آئے تو تعریفیں اور خلاف آئے تو تنقید کرتے ہیں۔

عابد زبیری نے مزید کہا کہ یہ کیا طریقہ ہے کیس آتا ہے تو فُل کورٹ کا مطالبہ کر دیا جاتا ہے جب کہ فُل کورٹ بنانا اور بینچ تشکیل دینا چیف جسٹس کا اختیار ہوتا ہے۔

- Advertisement -

صدر سپریم کورٹ بار کا کہنا تھا کہ فل کورٹ کا مطالبہ کر کے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ عدالت میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا لیکن پہلے سے تاثر بنا لیا گیا کہ ہمارے خلاف ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی کہتے ہیں کہ 9 مئی کے ذمے داران کو سزا ملنی چاہیے۔ سپریم کورٹ نے واضح پوائنٹس رکھے ہیں کہ ان پر جواب دینا ہے۔

عابد زبیری نے کہا کہ سویلین کے فوجی عدالتوں میں کیسز قومی ایشوز کے ہیں اور بار کا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ سویلین کے کیسز فوجی عدالتوں میں نہیں چل سکتے۔ اگر  جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اس بینچ کا حصہ رہتے تو اس کی اہمیت زیادہ ہوتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں