اشتہار

الیکشن کمیشن پاکستان کیساتھ کھلواڑ میں حصہ دار ہیں، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان کیساتھ کھلواڑ میں حصہ دار ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ زمان پارک پر تحقیقات کےلیے بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم کیخلاف درخواست دائر کی، آئی جی اور سی سی پی او کیسے معاملے کی تفتیش کرسکتے ہیں، یہ جے آئی ٹی غیر قانونی ہے، اصل میں جوڈیشل کمیشن بنانا چاہیے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو قاتل ہیں وہی تفتیش کرنے پر لگے ہیں، سیاسی ورکرز پر دہشتگردی کی دفعات لگائی جارہی ہیں، پاکستان میں جو سیاسی کارکنوں کے ساتھ ہوا تاریخ میں مثال نہیں ملتی، ارشد شریف جیسے نامور صحافی قتل کردیا گیا، 3500 سے زائد کارکنوں کو گرفتار اور ہراساں کیاگیا۔علی امین گنڈاپور کو دیکھ لیں ایک سےدوسری عدالت لیکر جاتے ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ وزارت دفاع نے جو مطالبہ کیا آئین کی بنیادیں ہلانے کے مترادف ہے، وزارت دفاع نے کہا ہے پاکستان فیڈریشن اسٹیٹس ختم کریں یونٹی فارم بنادیں، یہ مطالبہ کررہے ہیں فیڈریشن ختم کردیں اورون یونٹ بحال کردیں، جو مطالبہ کیا جارہا ہے یہ چھوٹے صوبوں کو ناقابل قبول ہوگا، آپ نے یہ درخواست دے کر آئین کی بنیادیں ہلادی ہیں، آئین کیساتھ جو کھلواڑ ہورہا ہے یہ بہت ہی خطرناک ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن کہتے ہیں الیکشن نہیں کراسکتے تو الیکشن کمیشن کا کیا کام ہے، آپ نئی گاڑیاں خرید رہے ہیں مگر اتنے خوفزدہ ہیں باہر نکل نہیں سکتے، آپ پاکستان کیساتھ کھلواڑ میں حصہ دار ہیں، کوئی الیکشن کمیشن یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہم الیکشن نہیں کراسکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ کہتی ہے سیکیورٹی نہیں دے سکتے، وزارت دفاع کہتی ہے دہشتگردوں کا خطرہ ہے، وزارت خزانہ کہتی ہے پیسے نہیں دے سکتے، اگر ایسا پہ چلتا رہا تو لوگ گھر سے باہر نکلیں گے اور حالات سری لنکا اور ترکی جیسے ہوجائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں