تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان صدر آکر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی جو نصف گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر صدر علوی نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ مفاہمت کی راہ پر چلا جائے تاکہ ملک کی سیاسی صورتحال میں بہتری لائی جاسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی تجویز کو وزیراعظم شہباز شریف نے سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی خواہشات نیک ہیں جس کی قدر کرتا ہوں، جلد ملک کے سیاسی ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کی رواں سال اپریل میں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پہلی براہ راست ملاقات ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے عید کے موقع پر صدر عارف علوی کو فون کرکے عید کی مبارک باد پیش کی تھی۔

دوسری جانب ملک کے سیاسی حالات کے پیش نظر صدر علوی بھی متعدد بار وزیراعظم شہباز شریف اور عمران خان کے مابین مفاہمت پر زور دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ‘ ملک کی خاطر شہباز شریف اور عمران خان سے بات کرنے کو تیار ہوں’

گزشتہ دنوں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا تھا کہ ملک کی خاطر وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بات کرنے کو تیار ہوں۔ موجودہ معاشی اور سیاسی حالات پر سب کو سوچنا ہوگا۔ سیاستدانوں کو اپنی انا ختم کرکے ایک میز پر بیٹھنے کی ضرورت ہے۔

Comments

- Advertisement -