12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اڈیالہ جیل میں قیدی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں قیدی کو مبینہ جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل کے ایڈز وارڈ میں حوالاتی کو قتل کیا گیا۔ 4 ملزمان نے ملزم سبیل کے گلے میں پھندا ڈال کر جان لی۔

جیل انتظامیہ کے مطابق جنسی زیادتی کا شبہ ہے پوسٹ مارٹم کے بعد صورتحال واضح ہو جائے گی، واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

متعلقہ: اڈیالہ جیل کو بجلی کی سپلائی معطل، قیدیوں کو مشکلات کا سامنا

انتظامیہ نے بتایا کہ واقعہ یکم اور 2 دسمبر کی درمیانی رات اڈیالہ جیل کے ایڈز وارڈ میں پیش آیا، مقتول اور ملزمان ایڈز کے مریض ہیں اور ایڈز وارڈ میں بند تھے۔

ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن رانا رؤف نے اڈیالہ جیل میں قیدی کے قتل پر نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ، نائٹ افسر، نائٹ پیٹرولنگ افسر اور وارڈ انچارج کو معطل کر دیا۔

اڈیالہ جیل میں 2200 قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ اس وقت 7 ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں