بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پریا پرکاش منفی کردار ادا کرنے کی خواہش مند

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ سے مشہور ہونے والی ملیالم اداکارہ پریا پرکاش ویریئر کا کہنا ہے کہ وہ منفی کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔ ان کے مطابق وہ نہیں چاہتیں کہ لوگ انہیں صرف ’آنکھ مارنے والی لڑکی‘ کے نام سے یاد رکھیں۔

ملیالم فلم ’اوروآدھار لو‘ کی مرکزی اداکار 18 سالہ پریا پرکاش نے عرب اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بتایا۔

پریا نے کہا کہ وہ فلموں میں ہر طرح کے کردار ادا کرنا چاہتی ہیں لیکن ان کی زیادہ دلچسپی منفی کرداروں میں ہے۔ ’میں نہیں چاہتی کہ لوگ مجھے صرف ’آنکھ مارنے والی لڑکی‘ کے نام سے یاد رکھیں‘۔

انہوں نے یہ تو نہیں بتایا کہ انہیں کتنی اور کون سی فلموں کی پیشکش ہوئی ہے تاہم ان کا یہ ضرور کہنا تھا کہ کام کے حوالے سے وہ بہت مصروف ہوگئی ہیں۔

پریا کا کہنا تھا کہ شہرت ذمہ داری کی بھی متقاضی ہوتی ہے۔ ’پہلے میں اپنے سوشل میڈیا پر کچھ بھی پوسٹ کرسکتی تھے، لیکن اب میں کچھ پوسٹ کرنے سے پہلے دس بار سوچتی ہوں‘۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش موبائل فون سے محروم

خیال رہے کہ پریا نے کچھ عرصہ قبل اپنی نئی آنے والی فلم کے گانے کا ایک حصہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھاجس میں وہ نہایت دلفریب انداز میں ہیرو کو آنکھ مارتی نظر آرہی تھیں۔

ویڈیو نے چند ہی گھنٹوں میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے پریا کو وہ شہرت دلا دی تھی جس کے لیے لاکھوں لوگ ترستے رہتے ہیں۔ ایک ہی دن میں سوشل میڈیا پر پریا کے فالوورز کی تعداد لاکھوں تک جا پہنچی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں