جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

نٹ کھٹ پریا پرکاش کا دل کش انداز میں سری دیوی کو خراج تحسین، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی اچانک موت پر جہاں‌ ممتاز شوبز شخصیات نے انھیں اپنے اپنے انداز میں‌ خراجِ عقیدت پیش کیا، وہیں انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو سے شہرت کی بلندیوں‌ پر پہنچنے والی پریا پرکاش نے بھی لیجنڈ اداکارہ کو اپنے دل کش انداز میں‌ یاد کیا.

پریا پرکاش نے اپنی خوبصورت آواز میں گانا گا کر ہوا ہوائی گرل کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تاریخ انھیں یاد رکھے گی۔

واضح رہے کہ سری دیوی اپنے شوہر بونی کپور اور بیٹی خوشی کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے دبئی کے جمیرا ایمرٹس ٹاورز میں مقیم تھیں، جہاں 24 فروری کو وہ اپنے باتھ روم ٹب میں‌ مردہ پائی گئیں. اُن کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ بھارتی شہر لوکھنڈ میں کی گئی۔

اداکارہ کی اچانک موت پر نہ صرف اہل خانہ بلکہ ساتھی فنکار اور مداح بھی رنجیدہ ہیں، فلمی ناقدین کے مطابق سری دیوی کے کے جانے سے انڈسٹری میں‌ جو خلاء پیدا ہوا اُسے مکمل کرنا آسان نہیں ہوگا۔


پریا پرکاش ایک دن بڑی اسٹار بنیں گی، رشی کپور کی پیش گوئی


دیگر مداحوں کی طرح‌ چھوٹے سے کلپ سے لاکھوں لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے والی ابھرتی ہوئی اداکارہ پریا پرکاش نے بھی سری دیوی کے انتقال پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تین روز قبل ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انھوں‌ نے سری دیوی کو کنگ خان کی فلم کا گیت ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ گا کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ انٹرنیٹ پر ایک ملیالم فلم کا گانے سامنے آیا، جس میں پریا پرکاش کی شوخیاں، نادانیاں اور معصومیت نے نہ صرف بھارت، بلکہ دنیا بھر یکدم مقبول حاصل کر لی تھی۔


پریا پرکاش، پذیرائی دیکھ کر جذبات قابو نہ رکھ سکیں


پریا پرکاش نے کچھ سیکنڈ کی ویڈیو سے بالی وڈ ڈائریکٹرز اور معروف اداکاروں کی توجہ حاصل کر لی تھی. رشی کپور نے پیش گوئی کی تھی کہ یہ لڑکی مستقبل میں بڑی اداکارہ بنیں گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں