بولی وڈ: سابق مس ورلڈ پرینکا چوپڑا طویل عرصے بعد دبنگ خان سلمان خان کے مدمقابل جلوہ گر ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پرینکا چوپڑا اور سلمان خان عباس ظفر کی فلم آنے والی فلم ’’بھارت‘‘ میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔ یہ 2014 میں ریلیز ہونے والی مشہور کورین فلم Ode to My Father کا ہندی ورژن ہے۔
یاد رہے کہ سلمان خان کا شمار اس عہد کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے، ان کی آخری فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ نے بڑے پردے پر شان دار بزنس کیا تھا۔
دوسری طرف پرینکا چوپڑا کی گنتی اب بین الاقوامی اسٹارز میں ہونے لگی ہے، وہ ہالی وڈ میں بھی جلوے دکھائی چکی ہیں، فلم ”بے واچ“ میں پرینکا منفی کردار میں دکھائی دی تھیں۔ اس کے علاوہ وہ امریکی ٹی وی سیریز ”کوانٹیکو“ میں بھی مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، جس کا تیسرا سیزن 26 اپریل سے اے بی سی پر شروع ہو رہا ہے۔
فلم پنڈتوں کے مطابق سلمان خان کے فین فالوئنگ اور پرینکا کی بین الاقوامی شہرت کو دکھاتے ہوئے یوں لگتا ہے کہ یہ عباس ظفر کی فلم سپرہٹ ثابت ہوگی۔اپنے ایک تازہ بیان میں پرینکا نے فلم کی شوٹنگ کے آغاز اور سلمان خان کے مدمقابل دوبارہ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
فلمی پنڈت اس فلم سے متعلق بہت پرامید ہیں، توقع کی جارہی ہے کہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوگی۔ یاد رہے کہ پرینکا آخری بار 2016میں ریلیز ہونے والے جے گنگا جل میں نظر آئی تھیں۔
جیل سے نکلتے ہی سلمان خان ریس تھری کے سیٹ پر پہنچ گئے
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔