ممبئی: بھارت کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا خود ایک ٹینس اسٹار کی مداح نکلیں.
تفصیلات کے مطابق لاکھوں دلوں کی دھڑکن باصلاحیت اداکارہ پریانکا چوپڑا ٹینس کے کھیل کی گرویدہ اور نامور کھلاڑی سرینا ولیمز کی فین ہیں.
بالی وڈ کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ میں بھی اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والی پریکانکا چوپڑا گذشتہ دنوں اپنے منگیتر نِک جوناس کے ہمراہ یو ایس اوپن دیکھنے پہنچیں. اس موقع پر پریانکا کی والدہ بھی ساتھ تھیں.
اسٹیڈیم میں پریانکا کے سسرالی بھی موجود تھے، سب میچ سے محظوظ ہوئے اور ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کی حوصلہ افزائی کرتے رہے.
کوانٹیکو کی اسٹار نے انسٹاگرام پر ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں وہ اپنے منگیتر اور اہل خانہ کے ساتھ نظر آرہی ہیں.
یاد رہے کہ ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کا شمار ٹینس تاریخ کی صف اول کی کھلاڑیوں میں ہوتا ہے.
اس میں میچ میں سرینا ولیمز نے اپنی مدمقابل کیرولینا پلسکوا کو شکست دی تھی. سرینا ولیمز اب یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔