ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے نئے ہیئر اسٹائل (بالوں کے انداز) کی تصاویر شیئر کی جو بے حد مقبول ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ امریکی شو ’کوانٹیکو 3‘ کی تیاری میں مصروف ہیں اور انہوں نے اس کی ریکارڈنگ کے دوران اپنے نئے انداز کی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
پریانکا کی جانب سے تصاویر شیئر ہونے کے بعد مداحوں کو اب اس شو کا بے صبری سے انتظار ہے۔
کوانٹیکو شو کی شوٹنگ نیویارک میں جاری ہے جس کی تصاویر باجی راؤ مستانی کی اداکارہ نے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
واضح رہے کہ برطانوی جریدے فوربز میگزین میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا نام زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر جبکہ جرمنی سے شائع ہونے والی 100 بااثر خواتین کی فہرست میں اُن کا درجہ 97ویں نمبر آیا تھا۔
مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا چلتی گاڑی سے گر گئیں، ویڈیو وائرل
یاد رہے کہ پریانکا نے گزشتہ برس ہالی ووڈ فلم ہاؤس آف کارڈ میں رابن ورتھ کے ساتھ مرکزی کردار عمدہ طریقے سے نبھایا تھا، جسے مداحوں نے بہت پسند کیا اور فلم نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے لہرائے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا شامی جنگ سے متاثرہ بچوں کی مدد کے لیے سرگرم
بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا یونیسیف کی خیر سگالی سفیر ہیں وہ دنیا بھر میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام سرگرم ہیں اور چند روز قبل شام سے اردن ہجرت کرنے والے مہاجرین کے کیمپس میں متاثرہ بچوں سے ملاقاتیں بھی کیں تھیں۔