ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے پالتو کتے کو سردیوں سے بچانے کے لیے مہنگی ترین جیکٹ خرید لی جس کی قیمت سُن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پریانکا چوپڑا شادی کے بعد اپنے شوہر نک جونس کے ہمراہ تفریح کے لیے مختلف ممالک گئیں، نوبیاہتا جوڑے کا ہنی مون ختم ہوگیا اور اب اداکارہ لاس اینجلس میں واقع اپنے گھر پہنچ گئیں۔
پریانکا چوپڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے کتے ڈیانا چوپڑا کی تصویر شیئر کی جس میں وہ جیکٹ پہنا ہوا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے ڈیانا کو سردی سے بچانے کے لیے 380 برطانوی پاؤنڈز کی جیکٹ خریدی جس کی پاکستانی قیمت تقریبا 68 ہزار سے زیادہ بنتی ہے۔
مزید پڑھیں: پریانکا کی جزیرے پر سیر و تفریح، تصاویر وائرل
اتنی زیادہ رقم ایک تنخواہ دار ملازم کی ماہانہ آمدنی کے قریب بنتی ہے جتنی مہنگی اداکارہ نے اپنے کتے کے لیے جیکٹ خریدی۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’لاس اینجلس میں بہت زیادہ سردی ہے، شکریہ مون کلیر تم نے مجھے جیکٹ دی‘۔
یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا کے کتے کا انسٹاگرام پر ویریفائیڈ اکاؤنٹ بھی موجود ہے جس سے اداکارہ اُس کی تصویر شیئر کرتی ہیں۔