نیویارک: پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے درمیان بات چیت اور محبت کا آغاز کس طرح ہوا؟ بالی ووڈ اداکارہ نے اس حوالے سے خاموشی توڑ دی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس دسمبر میں امریکی گلوکار نک جونس سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ نے اس سے قبل اپنے رشتے سے متعلق بات نہیں کی تھی۔
پریانکا نے امریکی ٹی وی شو ایلین ڈیگینیریس میں شرکت کی اور میزبان کے سخت سوالات کے جوابات بھی دیے۔ اس دوران میزبان نے اُن سے پوچھا کہ نک جونس اور اُن کے تعلقات اور ملاقاتوں کا آغاز کس طرح ہوا۔؟
پریانکا نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ نک نے دوستی کرنے کے لیے وہی طریقہ اختیار کیا جو آج کل کے نوجوان کرتے ہیں، انہوں نے مجھے ٹویٹر پر ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) بہت انوکھے انداز سے کیا۔
مزید پڑھیں: پریانکا کے کتے کی جیکٹ کی قیمت، تنخواہ دار ملازم کی ماہانہ آمدنی سے زیادہ
اداکارہ نے بتایا کہ نک نے جو ڈی ایم کیا اُس میں لکھا ’میں نے اپنے ایک دوست سے سنا ہے اب ہم ہمیشہ رابطے میں رہیں گے، جلد ہماری ملاقات بھی ہوگی اور ہم ایک دوسرے سے ٹویٹر پر بات بھی کریں گے‘۔
پریانکا کا کہنا تھا کہ ’نک کا یہ انداز مجھے بہت اچھا لگا مگر میں نے جواب دیا کہ آپ کے دوست نے افواہ پھیلائی کیونکہ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی میرے پاس ان فضول کاموں کےلیے وقت ہے مگر پھر ہم نے ایک دوسرے سے بات کرنا شروع کی اور پھر شادی ہوگئی’۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ اور نک جونس کی پہلی ملاقات گزشتہ برس میٹ گالا پر ہوئی جس کے بعد دونوں کے درمیان قربتیں بڑھیں اور پھر دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔ گلوکار کے دوست کا کہنا تھا کہ ’نک جونس نے امریکی ڈرامے کوانٹیکو کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ سے محبت اور شادی کی خواہش کا اظہار کی جسے پریانکا نے قبول کرلیا تھا‘۔
یہ بھی پڑھیں: گوری خان نے شاہ رخ اور پریانکا کی قربتوں کو کیسے ختم کیا؟
امریکی گلوکار گزشتہ برس جون کے آخری ایام میں پریانکا کے ہمراہ امریکا سے بھارت پہنچے تھے، اُن کے دورے کا مقصد اداکارہ کی والدہ کو راضی کرنا اور منگنی کی تاریخ کے ساتھ دن بھی طے کرنا تھا جس میں وہ کامیاب ہوگئے۔
دونوں اداکاروں کی گزشتہ برس دسمبر میں شادی ہوئی جس کے بعد پریانکا امریکا منتقل ہوگئیں اور اب وہ وہیں پر قیام کریں گی۔