اشتہار

چیمپئن بننے پر لاہور قلندرز نے کھلاڑیوں پر انعامات کی برسات کر دی، کس کو کیا ملا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 8 میں اعزاز کا کامیاب دفاع کرنے اور دوبارہ چیمپئن بننے پر لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے اپنے کھلاڑیوں پر انعامات کی برسات کر دی۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 میں لاہور قلندرز نے نہ صرف دوسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا بلکہ وہ پی ایس ایل کی تاریخ میں اعزاز کا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی۔ ٹیم کی اس شاندار کارکردگی کر لاہور قلندرز فرنچائز کے مالکان نے بھی اپنے خزانے کے منہ چیمپئن کھلاڑیوں کے لیے کھول دیے۔

پی ایس ایل ٹرافی کے کامیاب دفاع پر لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے ٹیم کے ہر رکن کو پلاٹ دینے کااعلان کیا ہے جبکہ فائنل میں قائدانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو 2 کنال کا اضافی پلاٹ بھی دیا جائے گا۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ فائنل میں شاندار پرفارمنس پر ڈیوڈ ویسا کو آئی فون 14 کا تحفہ دیا گیا جب کہ کپتان شاہین شاہ آفریدی کو آئی فون 14 اور قلندرز سٹی میں ایک کنال کا پلاٹ مل گیا۔

عبداللہ شفیق، راشد خان، زمان خان اور فخر زمان کو بھی ایک ایک کنال کے پلاٹ مل گئے۔

پی ایس ایل کے کامیاب ترین کپتان کو دو کنال کا اضافی پلاٹ بھی دیا گیا یے۔ لاہور قلندرز کی سی او او اور منیجر لاہور ثمین رانا نے کہا کہ خواہش ہے شاہین شاہ آفریدی وہاں اپنا فارم ہاؤس بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8 کے ابتدائی اور فائنل میچ میں حیرت انگیز مماثلت

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کے گروپ اسٹیج میں بھی لاہور قلندرز فخر زمان سمیت کئی کھلاڑیوں کو ان کی فاتحانہ کارکردگی پر پلاٹ انعام میں چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں