اشتہار

گیس لوڈشیڈنگ پر شہریوں کا صبر جواب دے گیا، شدید احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ماہ مقدس میں گیس کی عدم فراہمی پر شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے اور اہم شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملیر 15 پر سحر اور افطاری کے اوقات کےعلاوہ دن بھرگیس کی عدم فراہمی پر شہریوں کی بڑی تعداد نینشل ہائی وے پر نکل آئی اور سڑک کو ہرقسم کی ٹریفک کے لئے معطل کردیا، احتجاج میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ ماہ مقدس میں گیس کی لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن کردی ہے روزے کی تیاری کیسے کریں ؟۔

- Advertisement -

اہم شاہراہ کی بندش سے ایئرپورٹ آنے جانے والے راستے اور ملیر سٹی تھانہ کے اطراف شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: لیاری میں بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ، مشتعل شہریوں کی توڑ پھوڑ

ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پر ٹریفک پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کرنے کی کوشش کی تاہم احتجاجی مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

احتجاج مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک علاقےمیں گیس بحال نہیں کی جا تی احتجاج جاری رہےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں