ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

حکومت کی مدت ختم ہونے سے قبل درجنوں افسران کو ترقیاں دینے کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے مدت ختم ہونےسےقبل درجنوں افسران کوترقیاں دینے کا فیصلہ کرلیا، افسران کو گریڈ 19 سے 20 اور20 سے21میں ترقیاں دی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے مدت ختم ہونےسےقبل درجنوں افسران کوترقیاں دینے کی تیاری کرلی، ذرائع نے بتایا کہ ترقیوں کیلئے سینٹرل سلیکشن بورڈ کااجلاس جلد طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

افسران کو گریڈ 19 سے 20 اور20 سے21میں ترقیاں دی جائیں گی، اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےگریڈ19اور20 کےافسران کی فہرستیں طلب کرلیں۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق یہ پیشرفت نئے چیئرمین ایف پی ایس سی کی تعیناتی کے بعد ہوئی ہے، وزیراعظم کو سی ایس بی کی سفارشات منظوری کےلئے ارسال کی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں