تازہ ترین

سیاسی جماعت کے فالوورز کا جی 13 میں قمر ریاض کے قتل کا ملبہ اداروں پر ڈالنے کا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد : ایک سیاسی جماعت کے حامیوں کا جی 13 میں قمر ریاض کے قتل کا ملبہ اداروں پر ڈالنے کا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا، قمر ریاض کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر سیاسی جماعت کے فالوورز کی جی 13 میں قمر ریاض کے قتل کو حکومتی اداروں پر ڈالنے کی ناکام کوشش آشکار ہوگئی۔

اسلام آباد پولیس نےاصل قاتل کا سراغ لگا کر پروپیگنڈا کرنے والوں کی ایک اورکوشش ناکام بنا دی ، قمرریاض کے قتل کو نو مئی کے جرم کے مرتکب افراد کو بچانے کے لیے استعمال کیا گیا۔

جی تیرہ میں غیرت کے نام پر قمر ریاض کا قتل ہوا، سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا ونگز نے قمر ریاض کے قتل کا پتہ چلتے ہی دنیا بھر میں پراپیگنڈہ شروع کر دیا۔

اوورسیز پاکستانیوں میں ریاست مخالف اشتعال انگیزی کی مہم کو دوبارہ سرگرم کرنے کی ہدایات دی گئیں اور پروپیگنڈا کے ذریعے شور مچایا گیا کہ ریاست نے سیاسی کارکن کو حراست میں قتل کر دیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے اصل قاتل کا سراغ لگا کر پروپیگنڈا کرنے والوں کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی، تحقیق میں بات سامنے آئی کہ قمرریاض کوخاتون سے تعلقات کے شبہ میں خاتون کے شوہر نے قتل کیا، خاتون کے شوہر نے ساتھیوں الطاف، اللہ ڈوایا اور وسیم کے ساتھ ملکر قمر ریاض کوقتل کیا، چاروں قاتل رمنا پولیس کی تحویل میں ہیں۔

آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے اور پولیس حکام نے قتل کی اس واردات پر جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Comments

- Advertisement -