تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

میکسیکو : عوام کا پیٹرول کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کے خلاف احتجاج

میکسیکو : عوام نے پٹرول کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ملک گیر پیمانے پر سڑکوں پر ٹریفک بہاؤ کو مسدود کردیا۔

تفصیلات کے مطابق میکسیکو میں عوام نے پیٹرول کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کے خلاف احتجاج کیا اس دوران چند لو گوں نے لوٹ مار کی اور متعدد اسٹورز کا صفایا کردیا، کسی کے ہاتھ ٹی وی لگا تو کسی نے واشنگ مشین اٹھائی ،کسی نے کھانے پینے کی اشیا لوٹیں، جس کے جو ہا تھ لگا اٹھا یا اور بھاگ گیا۔

t

پولیس پہنچی تو سارے اسٹورز لٹ چکے تھے، فورسز نے کاروائی کر کے دو سو سے زائد لوگوں کو گرفتار کرلیا۔

تاہم احتجاج کے باوجود حکومت نے اضافہ کا فیصلہ یہ کہہ کر واپس نہیں لیا کہ یہ فیصلہ دراصل توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کا ایک حصہ ہے۔

mex

اسی دوران بزنس فیڈریشن کو پارمیکس نے بھی پٹرول کی قیمت میں زبردست اضافہ کو صارفین کیلئے نقصان دہ بتایا۔

دریں اثناء پولیس نے بتایا کہ احتجاجی عوام نے تقریباً 10 ریاستوں میں راستہ روکو احتجاج منظم کیا۔

mex1

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ وزیراعظم انریک پینانیٹو کی حکومت نے گذشتہ ہفتہ پٹرول کی قیمتوں میں 20 فیصد اور ڈیزل کی قیمتوں میں 16.5 فیصد اضافہ کا اعلان کیا تھا، جس کا اطلاق نئے سال کے پہلے دن سے کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -