تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پی ایس ایل6: آج مزید دو میچز کھیلے جائیں گے

ابوظبی: پی ایس ایل سیزن سکس کے بقیہ میچز میں شائقین کرکٹ کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں، آج لیگ میں مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں شام چھ بجے آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئے آج کا میچ انتہائی اہم ہے، سرفراز الیون کے پاس اب ہارنےکا آپشن نہیں ہے وہ سات میں سےصرف ایک میچ جیت سکے ہیں، آج کے میچ میں ناکامی انہیں ٹورنامنٹ سے باہر کردی گی۔

دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کامقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا، ٹاپ تھری میں آنےکیلئےکراچی کنگز کو آج کا میچ جیتنا ہوگا، پی ایس ایل سیزن سکس میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو ہرایا تھا، دونوں ٹیموں کا ہائی وولٹیج میچ رات گیارہ بجے شروع ہوگا۔

ہیڈ ٹوہیڈ مقابلوں میں پشاور کو برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیرہ میچز کھیلے گئے، جن میں سے آٹھ زلمی کے نام رہے۔

گذشتہ روز پی ایس ایل 6 کے 22ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ کیچز چھوڑیں گے تو ایسا ہی نتیجہ سامنے آتا ہے، ہم نے فیلڈنگ میں غلطیاں کیں، ابھی ٹورنامنٹ ختم نہیں ہوا، اگلے تینوں میچ جیت کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کریں گے۔

Comments

- Advertisement -