تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پی ایس ایل 6: مزید کھلاڑیوں کو ویزہ جاری، عمران رندھاوا کا انتظار طویل ہوگیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز میں شرکت کے لئے مزید کھلاڑیوں کو متحدہ عرب امارات کا ویزہ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز میں شرکت کے لئے پانچ کھلاڑیوں کا ناگزیر وجوہات کی بنا پر ویزا جاری نہ ہوسکا تھا، ان میں عمرامین،حماداعظم،خالدعثمان ، آصف آفریدی اور عمران رندھاوا شامل تھے۔

اطلاعات کے مطابق عمر امین،حماد اعظم،خالد عثمان اور آصف آفریدی کو یو اے ای کے ویزے موصول ہوگئے ہیں، جس کے بعد فرنچائزر نے چاروں کرکٹرزکو پہلی دستیاب فلائٹ سے ابوظبی پہنچانے کےانتظامات کو حتمی شکل دے دی ہیں۔

تاہم کرکٹرعمران رندھاوا کا ویزہ تاحال جاری نہیں ہوسکا ہے، امکان ہے کہ انہیں بھی جلد ویزہ جاری کردیا جائے گا، ویزہ جاری ہونے پر عمران رندھاوا کی ابوظبی روانگی کو حتمی شکل دی جائیگی۔

 

Comments

- Advertisement -