پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتادیا۔
گزشتہ روز لاہور کی قذافی اسٹیڈیم میں پشاور اور کوئٹہ کے درمیان پی ایس ایل کا دوسرا میچ کھیلا گیا، اس سنسنسی خیز مقابلے نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور کو 16 رنز سے ہرا دیا۔
میچ کی دوسری اننگز کے تیسرے اوور میں ایک واقعہ پیش آیا، کریز پر موجود بابر اعظم کو محمد عامر نے بولنگ کی جو کہ مس ہوگئی اس دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان گفتگو ہوئی۔
دریں اثنا، میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد عامر نے باؤنسر کے بعد بابر اعظم کے ساتھ ہونے والی اپنی گفتگو شیئر کی۔
عامر نے سوال کے جواب میں کہا کہ ’ میں نے دراصل بابر کو باؤنسر پھینکا اور اس نے کہا کہ گیند پچ سے پھسل گئی اور میں سمجھ نہیں پایا ‘۔
View this post on Instagram
گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر عامر نے بابر کی تعریف میں کہا کہ ’ ہم نے زیادہ بات نہیں کی، وہ ایک اچھا کھلاڑی ہے لیکن میرا کردار ہمیشہ ٹاپ بلے باز کی وکٹیں لینا رہا ہے‘۔
View this post on Instagram
محمد عامر نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بابر اعظم نے اچھی اننگز کھیلی اور اس کی وکٹ میچ کا اہم موڑ تھا، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بیٹرز کی کرکٹ ہے، لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس بہترین بولر ہیں۔