منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

پی ایس ایل 9 کا بڑا ٹاکرا، آج کراچی کنگز اور ملتان سلطانز ٹکرائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کا آج بڑا ٹاکرا ہوگا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کے شیر اپنی مہم کا آغاز کریں گے اور ملتان کے سلطانوں سے ٹکرائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کا آج بڑا ٹاکرا ہوگا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جہاں لیگ کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ رات ساڑھے سات بجے شروع ہونے والے اس بڑے مقابلے میں کراچی کے شیر ملتان سلطانز کے مدمقابل آئیں گے۔ دونوں ٹیموں کا کانٹے دار مقابلہ اور چوکوں، چھکوں کی برسات دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ پر جوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ دونوں تگڑی ٹیمیں ہیں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

میچ کے حوالے سے جہاں شائقین کرکٹ پُرجوش ہیں وہیں دونوں ٹیموں کے کپتان بھی ایونٹ کا آغاز جیت کے ساتھ کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔

- Advertisement -

کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود کہتے ہیں اس سیزن اپنی الگ پہچان بنائیں گے جب کہ ملتان کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ جیت کے لیے ٹاپ فور کا پُرفارم کرنا انتہائی ضروری ہے۔

کنگز کے ہارڈ ہٹنگ اوپنر جیمز ونس بھی ملتان پہنچ گئے ہیں۔ شیروں نے مسلسل تیسرے روز پریکٹس سے تیاریوں کو حتمی شکل دے لی ہے۔

باہمی مقابلوں میں ملتان کیخلاف کراچی کا پلڑا بھاری ہے۔ اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 13 میچز کھیلے گئے ہیں، جن میں سے 6 میچز کنگز اور 5 میں سلطانوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

دوسری جانب میچ کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات اور شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم تک لانے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور روٹس پر 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکار و افسران سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ روٹس کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول فعال کر دیا گیا۔

پی ایس ایل 9 کا پہلا سپر سنڈے، آج 2 میچز کھیلے جائیں گے

شائقین کرکٹ کی سہولت کے لیے انتظامیہ کی جانب سے پارکنگ یارڈ سے اسٹیڈیم تک خصوصی شٹل سروس کی سہولت ہوگی جبکہ ٹکٹس کی اسکینگ کے لیے جدید ڈیوائسسز مہیا کی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں