اشتہار

پی ایس ایل کا نمائشی میچ، ٹکٹوں کے لیے شائقین کا کھڑکی توڑ رش

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل کا نمائشی میچ اتوار 5 فروری کو کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جس میں پاکستان کے میگا اسٹارز ایکشن میں نظر آئیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا باقاعدہ آغاز 13 فروری سے ہو رہا ہے تاہم اس سے قبل پی ایس ایل کا ایک نمائشی میچ صوبہ بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں اتوار 5 فروری کو کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کے سابقہ اور موجودہ میگا کرکٹ اسٹارز میدان میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

پی ایس ایل کے نمائشی میچ اور اپنے کرکٹ ہیروز کو میدان میں براہ راست ایکشن میں دیکھنے کیلیے کوئٹہ کے شائقین کا جوش وخروش دیدنی ہے اور ٹکٹوں کے حصول کے لیے مرد شائقین کے ساتھ خواتین کی بھی قطاریں لگ گئی ہیں۔

- Advertisement -

بلوچستان حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے اشتراک سے اتوارکو شیڈول نمائشی میچ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہونے کے بعد شائقی کا ٹکٹوں کی خریداری کے لیے کھڑی توڑ رش جاری ہے۔

مزید پڑھیں: کامران اکمل پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

اتوار کو موجودہ قومی کپتان بابراعظم کی ٹیم پشاور زلمی اور سابق قومی کپتان سرفراز احمد کی ٹیم کوئٹہ گلیڈیئٹرز آمنے سامنے ہوں گی ۔ بوم بوم آفریدی سمیت بلے باز جہاں چوکوں چھکوں کی برسات کریں گے وہیں وہاب ریاض، نسیم شاہ، شاہین شاہ ودیگر ان کی وکٹیں اڑانے کی کوششیں کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں