اشتہار

ویڈیو: جارح مزاج بیٹر اعظم خان گلوکار بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 8 میں بولرز کے چھکے چھڑانے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج بیٹر اعظم خان گلوکار بن گئے۔

کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں گزشتہ روز اعظم خان نے میچ وننگ اننگز کھیلی انہیں 72 رنز کی طوفانی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ کے بعد میزبان ثنا میر اور زینب عباس کی فرمائش پر اعظم خان نے گلوکار عاطف اسلم کا مشہور گانا ’عادت‘ گا کر سنایا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اعظم خان ’اب تو عادت سی ہے مجھ کو ایسے جینے میں‘ گنگنا رہے ہیں۔

اعظم خان نے کہا کہ ’ہمیشہ حریف ٹیم کے اسٹرائیک بولر کو ہدف بناتا ہوں، کوشش ہے کہ اپنے حال کو انجوائے کروں۔‘

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اعظم خان نے گانا گنگایا ہو ان کی اکثر کھلاڑیوں کے ساتھ گانا گاتے اور گٹار بجاتے ویڈیو سامنے آتی رہتی ہیں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے فاسٹ بولر حسنین کے ساتھ مل کر گٹار بجایا تھا جس کی ویڈیو پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی تھی ویڈیو میں اعظم کو گٹار اور حسنین کو ’مشہور گانا ’متوا‘ گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ اعظم خان سابق کپتان معین خان کے بیٹے ہیں اور ان کی پی ایس ایل 8 میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں