تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

پی ٹی اے نے پب جی گیم پر پابندی ختم کردی

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پب جی گیم پر سے پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حکام سے پب جی کے قانون نمائندوں کی ملاقات ہوئی جس میں گیم پر بندش کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ہونے والی طویل مشاورت کے بعد  پی ٹی اے نے آن لائن گیم ’پلیئرز ان نان بیٹل گراؤنڈ‘ (پب جی) پر عائد ہونے والی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: پب جی کے بعد وی پی این بند ہوگیا؟ پی ٹی اے کی وضاحت

خیال رہے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کی جانب سے 24 جولائی 2020 کو جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ آن لائن گیم ’پلیئرز ان نان بیٹل گراؤنڈ (پب جی) پر عائد ہونے والی پابندی برقرار رہے گی، لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر 9 جولائی کو پی ٹی اے میں ہونے والی تفصیلی سماعت میں گیم کی بندش کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ایک روز بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے آن لائن گیم پر سے پابندی ختم کرنے کا حکم جاری کیا جس کے بعد پی ٹی اے نے پب جی کی سروس دوبارہ بحال کردی تھی۔ بعد ازاں پی ٹی اے نے 27 جولائی کو ایک بار پھر ملک بھر میں پب جی گیم کی سروس پر پابندی کی۔ ی ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل ویب ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ خود کشی کے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ آنے تک پب جی کی سروس بند رہے گی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اراکین کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی ویب پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ عدالت نے پب جی کھولنے کا حکم نہیں دیا بلکہ تفصیلی رپورٹ جمع کرانے تک سروس پر سے پابندی اٹھانے کی بات کی۔

مزید پڑھیں: پب جی کی بندش، سرپھرے نوجوانوں نے گیم کھیلنے کا طریقہ تلاش کرلیا

واضح رہے تین نوجوانوں‌ کی خودکشی کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے یکم جولائی کو ملک بھر میں موبائل پر کھیلے جانے والے گیم پب جی پر عارضی پابندی عائد کی تھی۔

پب جی گیم کی وجہ سے خودکشی کا بڑھتا رجحان

یاد رہے کہ آن لائن گیم پب جی کی وجہ سے اب تک دنیا بھر کے کئی نوجوان اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرچکے ہیں، اس گیم میں دو ٹیمیں بنائی جاتی ہیں اور دونوں کھلاڑیوں ہتھیاروں کی مدد سے ایک دوسرے کو قتل کرتے ہیں۔

ماہر نفسیات کا یہ بھی کہنا تھا کہ گیم کے باعث نوجوانوں ذہنی تناؤ کا شکار ہورہے ہیں جبکہ اُن میں تشدد کا عنصر بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔

گیم کیسے کھیلا جاتا ہے؟

اس گیم میں دو ٹیموں کا آپس میں مقابلہ ہوتا ہے، ایک کھلاڑی سے لے کر 100 کھلاڑیوں تک کی ٹیم ہوتی ہے جو انٹرنیٹ کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑتی ہیں۔

اسے بھی پڑھیں: پب جی گیم کے ذریعے صارفین کی جاسوسی کا انکشاف

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جہاز سے زمین پر اتر کر پہلے اسلحہ تلاش کرتے ہیں اور پھر سامنے والے کھلاڑی کو فائرنگ کر کے مارتے ہیں۔ آخر میں زندہ رہنے والے فاتح کھلاڑی کو اعزاز میں ’چکن ڈنر‘ دیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -