منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی ایم این ایز کی گرفتاری، اسپیکر قومی اسمبلی کا بڑا ایکشن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی ایم این ایزکی گرفتاری پر سارجنٹ ایٹ آرمزاشفاق اشرف اور چار دیگر سیکورٹی اہلکاروں کو معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این ایز کی گرفتاری پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے اسمبلی کی سیکیورٹی میں غیرذمہ داری پر سارجنٹ ایٹ آرمزاشفاق اشرف کو معطل کردیا۔

اسپیکر نے سارجنٹ ایٹ آرمزاشفاق اشرف کو4ماہ کےلیےمعطل کردیا، اس کے علاوہ پارلیمنٹ میں سیکیورٹی میں ناکامی پر دیگر 4 سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی معطل کیا گیا۔

- Advertisement -

معطل اہلکاروں میں اسسٹنٹ وقاص احمد اور 3 جونیئراسسٹنٹ، جونیئر اسسٹنٹ میں عبید اللہ، وحید صفدر اور محمد ہارون شامل ہیں۔

گذشتہ روز اسپیکر ایاز صادق نے گرفتار پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کورہا کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا تھا معززارکان کی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔

اس سے قبل اسپیکر نے اسلام آباد پولیس کے پارلیمنٹ ہاؤس سے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی گرفتاری کے واقعے پر ایکشن لینے کا اعلان کیا تھا۔

ایاز صادق نے اپنی رولنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کل رات جو کچھ ہوا ہے، اس پر یقینی طور پر ایکشن لینا پڑے گا۔ میں نے کل رات کی تمام فوٹیجز منگوا لی ہیں۔ ان فوٹیجز کو دیکھ کر ذمے داروں کا تعین کیا جائے گا اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں