منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

ہمارے ساتھ یہی رویہ رکھا گیا تو یہ اسمبلی نہیں چلے گی، اسد قیصر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ یہی رویہ رکھا گیا تو یہ اسمبلی نہیں چلے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی پی ٹی آئی کے خلاف سازش ہے، ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے 8 فروری کو آپ کے بیانیے کو غرق کردیا ہے، مطالبہ کرتا ہوں کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور واقعے کا جو بھی ذمہ دار ہو اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

- Advertisement -

اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے سندھ میں جلسہ کرنا چاہا لیکن بلاول سے ہمارا ایک جلسہ برداشت نہیں ہورہا، ہم تو عوام تک اپنا نقطہ نظر پہنچانا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی جلسے کرے تو کوئی مسئلہ نہیں ہم کریں تو دفعہ 144 لگ جاتا ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جلسے جلوس کرنا ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، ہم کراچی، لاہور اور پنجاب میں جائیں گے روک سکو تو روک لو، آپ آئین و قانون کو سبوتاژ کریں گے تو آپ کو اس کا جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پارلیمنٹ مضبوط ہو، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، عوام کے نمائندے اسمبلی میں بیٹھے ہیں، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، چاہتے ہیں کہ ملک میں سویلین سپرمیسی ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں