پشاور: تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے دارلحکومت میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی.
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پشاور میں جلسے سے خطاب کریں گے، کپتان کے کارکنوں کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کرلیں گئی، جلسہ گاہ میں کرسیاں لگادیں گئی، جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں سے سجادیاگیا، جلسہ گاہ میں کارکنوں کے لئے دوسو اسپیکرزلگائیں گئے ہیں،
تحریک انصاف کی جانب سے جلسہ گاہ میں ولی اینڈ سنز کا آڈیو سسٹم لگایا گیا ہے ، جلسے میں کارکنوں کو محظوظ کرنے کے لئے پنجابی اور پشتو زبان میں گانے چلائے جائیں گے، تحریک انصاف کی جانب سے آج کا جلسہ pk.8 کی سیٹ پر ہونے والے 12 مئی کے الیکشن کے لئے کیا جارہا ہے، توقع کی جارہی ہے کہ عمران خان اس جلسے میں حکومت پر پاناما لیکس کے حوالے سے اور صوبہ بلوچستان کے سیکرٹری خزانہ کی حالیہ گرفتاری پر بھی تنقید کریں گے۔
تحریک انصاف کی انتظامیہ کی جانب سے آج کے جسلے میں خواتین کو مدعو نہیں کیا گیا تاہم اگر خواتین جلسے میں آئیں گی تو ان کو خوش آمدید کیا جائے گا۔
یاد رہے اس سے قبل عمران خان نے اسلام آباد جلسے میں اپنے کارکنوں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی تھیں کہ وہ کسی بھی وقت کارکنوں کو وزیراعظم کے رائیونڈ ہاوس کے باہر احتجاج کے لئے بلاسکتے ہیں۔