ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

پنجاب کا وزیراعلیٰ کون ہوگا، پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے چوہدری پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی توثیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم ترین اجلاس ہوا، جس میں پنجاب اور مرکز کی سیاست سے متعلق اہم ترین فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ضمنی انتخابات کے نتائج پر خوشی کا اظہار کیا اور کور کمیٹی ممبران میں مٹھائی تقسیم کرائی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی نے چوہدری پرویزالہٰی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانے کی توثیق کردی ہے۔

کور کمیٹی اجلاس میں عام انتخابات کیلئے بھرپور تیاری کرنے اور پی ٹی آئی کا بیانیہ جارحانہ انداز سے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں سیاسی، قانونی اور انتظامی معاملات سے متعلق کمیٹی قائم کردی گئی ہے، جس میں اسد عمر، بابر اعوان، محمودالرشید، میاں اسلم اقبال اور اعجاز چوہدری شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں