تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پی ٹی آئی کا سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیرصدارت رہنماؤں کے اجلاس میں پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بھرپور ردعمل دینے کا اور پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی سربراہ عمران خان نے رہنماؤں کو حکومت کے معاشی اشاریوں کو بھرپور اجاگر کرننے کی ہدایت بھی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے، اس موقع پر وہ صوبائی دارالحکومت میں پارٹی قائدین کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور پنجاب کی سیاسی صورتحال اور ضمنی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی جائیگی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جلد تگڑا شو کروں گا، حقیقی آزادی کیلئے آپ سب نے نکلنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جلد تگڑا شو کروں گا، عمران خان کا اعلان

عمران خان نے کہا کہ تگڑاشو کرنیوالاہوں لیکن بتاؤں گا نہیں کیا کرنیوالا ہوں، بس اتنا کہوں گاآپ سب نے اس میں شرکت کرنی ہے، آپ انتظارکریں میں آپ کوکال دوں گا، سب سے نکلنا ہے، قانون کے دائرے میں رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -