اشتہار

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں فریال تالپور کی نااہلی کیلئےدرخواست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں فریال تالپور کی نااہلی کیلئےدرخواست دےدی، جس میں کہا گیا اثاثے چھپانے کے علاوہ فریال تالپور،جعلی اکاونٹس کیس میں بھی ملوث ہیں، لہذا انھیں نااہل قراردیاجائے۔

تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں پھنسی پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپورکی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں فریال تالپورکی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی، درخواست پی ٹی آئی کےپارلیمانی لیڈرحلیم عادل شیخ نےجمع کرائی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ فریال تالپور نے الیکشن کمیشن سے اپنے اثاثوں کو چھپایا، مکمل جائیداد ظاہر نہیں کی، ان کی شہدادکوٹ اورضلع لاڑکانہ میں جائیدادیں ہیں اور وہ جعلی اکاونٹس منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث ہیں۔

- Advertisement -

درخواست میں استدعا کی گئی آئین کےآرٹیکل62کےتحت فریال تالپورکونااہل قرار دیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے الیکشن کمیشن آفس کے باہرگفتگو کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی چوروں اورلٹیروں کی جماعت ہے، بلاول بھٹو کو پہلے معصوم سمجھا جاتا تھا لیکن وہ بھی نہیں، بے نظیر کی بیٹیاں پورے پاکستان کی بیٹیاں ہیں، جب بلاول کے اکاؤنٹ میں چوری کا پیسہ آرہا تھا تب منع کیوں نہیں کیا۔

ارسلان تاج کا کہنا تھا فریال تالپورنےآمدن سے زائد اثاثے بنائے اور انہیں چھپایا، فریال تالپور کی نااہلی کے لیے اسپیکراسمبلی کو درخواست دی تھی، یہ پیپلزپارٹی کی کرپشن کی داستان گزشتہ 11سال کی ہے، اسپیکر غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں تو30 دن میں نااہل کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : جعلی اکاؤنٹس کیس: فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں 8 جولائی تک توسیع

یاد رہے 10 جون کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی اور گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

بعد ازاں 14ا جون کو پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے گرفتار کیا تھا اور ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا تھا۔

اگلے روز فریال تالپور کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں نیب نے تفتیش کے لیے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم احتساب عدالت نے فریال تالپور کا 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 24 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں