اشتہار

پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلیے شرط پیش کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیشکش کر دی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے اسدقیصر نے کہا کہ حکومت کیساتھ بات کیلئے تیار ہیں لیکن شرط ہے پہلے اسمبلی تحلیل کریں ہم دوبارہ اقتدارمیں آئیں گےتوپاکستان کےمستقبل کیلئےکام کریں گے۔

اسدقیصر نے کہا کہ پالیسی ہے کہ کسی کیخلاف کارروائی نہیں کریں گے بلکہ ملک کیلئےکام کریں گے ہم پاکستان کی آئندہ نسلوں کا سوچ رہے ہیں پہلے بھی ملک کیلئےکام کیا، رجیم چینج آپریشن میں سب سےزیادہ نقصان مسلم لیگ ن کو ہوا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں جو کچھ آج ہوا ہے یہ سب غیرآئینی ہے سپریم کورٹ کےخلاف کیسے پارلیمنٹ میں قرارداد پاس کی جاسکتی ہے قرارداد پر جن لوگوں نے دستخط کیے ہیں ان پر توہین عدالت عائدہوتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہی کہتے تھے کہ اسمبلیاں تحلیل کریں تو عام انتخابات کرادیں گے ہم نے اسمبلیاں تحلیل کر دیں تو اب یہ لوگ کیوں بھاگ رہے ہیں ایسے لوگوں کو تعینات کیا گیا ہےجو ہمارے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں ایسے افسران کو دوبارہ تعینات کیا گیا جن پر ہماری پارٹی نے اعتراض کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں