تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

متنازعہ بیان پر لیاقت جتوئی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری ،وضاحت طلب

کراچی: پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی کو اپنے ہی ہم جماعت کے خلاف بیان بازی مہنگی پڑگئی، پارٹی نے لیاقت جتوئی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 35کروڑ میں سینیٹ سیٹ بیچنے کے بیان پر پی ٹی آئی قائمہ کمیٹی برائے نظم واحتساب نے لیاقت جتوئی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے، نوٹس میں پی ٹی آئی رہنما کو ان کے متنازع بیان پر سات روز میں وضاحت کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی قائمہ کمیٹی برائے نظم واحتساب کی جانب سے جاری اظہار وجوہ کے نوٹس میں کہا گیا کہ لیاقت جتوئی نے پارٹی قیادت کےخلاف گفتگو اور سنگین الزام تراشی کی، آپ کا طرز عمل جماعتی پالیسی اور آئین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مغربی سندھ ریجن کی قائمہ کمیٹی سات روز میں معاملے پر کارروائی کریگی۔اندورن سندھ سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان محاذ آرائی گذشتہ روز اس وقت شروع ہوئی جب پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی نے اپنی ہی جماعت پر سینیٹ ٹکٹ فروخت کرنے کا الزام لگایا تھا، انھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ ٹکٹ بیچا گیا۔

لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کے ڈرائنگ روم کے فیصلے پارٹی کے لیے نقصان دہ ہیں، پیراٹروپر سیف اللہ ابڑو کو 35 کروڑ میں سینیٹ ٹکٹ بیچا گیا، کراچی میں بیٹھے چند افراد فیصلہ کرتے ہیں، جو نقصان دہ ہے۔

لیاقت جتوئی کے الزامات پر سندھ سے پی ٹی آئی کے سینیٹ امیدوار سیف اللہ ابڑو نے بھی خاموشی توڑی اور لیاقت جتوئی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت جتوئی نے مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے، انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ کتنے دنوں سے آپ لوگ میرے خلاف لابنگ کر رہے ہیں، آج آپ کو قانونی نوٹس بھجوا رہا ہوں، اب ملاقات عدالت میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سیف اللہ ابڑو نے لیاقت جتوئی کو لیگل نوٹس بھیج دیا

دوسری جانب سندھ سے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے بھی لیاقت جتوئی کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا، خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ لیاقت جتوئی کے خلاف شوکاز کا نوٹس لیا جائے گا، ایسے بیان انہی لوگوں کی طرف سے آتےہیں جوخود سینیٹر بننا چاہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -