منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کا جلسہ، ڈی سی اسلام آباد کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کل بروز اتوار ہونے والے جلسے سے متعلق اہم بیان جاری کر دیا۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کل ہونے والے جلسے کیلیے وقت کی پابندی کرنا ہوگی اور روٹ کو فالو کرنا ہوگا جبکہ جلسے میں اسٹیج پر آنے والے مہمانوں کی فہرست فراہم کرنا ہوگی۔

عرفان نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی نے شرائط کی خلاف ورزی کی تو منتظمین کے خلاف ایکشن ہوگا، جلسے کیلیے این او سی دی گئی ہے جس میں 40 شرائط عائد ہیں، ان کو وقت کا بھی پابند کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے دو روز قبل پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی مشروط اجازت دی تھی۔ جلسے کیلیے جاری این او سی میں بتایا گیا تھا کہ جلسے کے دوران کاروبار یا سٹرک بلاک نہیں ہوگی جبکہ جلسہ شام 4 بجے شروع ہو کر 7 بجے ختم ہوگا۔

این او سی کے مطابق منتظمین اندرونی سکیورٹی کے خود انتظامات کریں گے اور ذمہ دار ہوں گے، شرکا جلسے کے علاوہ کسی اور جگہ نہیں جائیں گے، شرائط کی خلاف ورزی پر جلسہ انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا تھا کہ دوران جلسہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، جلسے کی اجازت ہوگی کسی قسم کے دھرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اجازت صرف 8 ستمبر کیلیے ہے لہٰذا منتظمین اسی رات کارکنان کی واپسی یقینی بنائیں گے۔

مزید کہا گیا تھا کہ ریاست مخالف یا مذہبی منافرت پر مبنی تقاریر یا نعروں کی اجازت نہ ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا تھا کہ پی ٹی آئی جلسے کیلیے سنگجانی میں جگہ دی ہے، ایسا روٹ دیا گیا ہے جس سے عام آدمی متاثر نہ ہو۔

عرفان نواز نے بتایا تھا کہ خیبر پختونخوا کے قافلے موٹروے ایم 1 استعمال کریں گے جبکہ پنجاب سے آنے والے قافلے موٹروے ایم 2 استعمال کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سے آنے والے جی ٹی روڈ استعمال کریں گے جبکہ مقامی افراد نیو مارگلہ ایونیو سے جا سکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں