منگل, جولائی 9, 2024
اشتہار

این او سی منسوخ ہونے کے بعد پی ٹی آئی کا جلسے سے متعلق بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

قومی اسمبلی میں اپوزیش لیڈر عمر ایوب نے دوٹوک کہا ہے کہ اسلام آباد کا جلسہ ہر صورت ہو گا۔

میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ مانسہرہ جلسے سے آرہا ہوں اب پتاچلا ہے این او سی منسوخ کر دیا ہے جلسہ کسی بھی صورت میں منسوخ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے بعد دی گئی این او سی ختم کی گئی حکومت خوف کی وجہ سےیہ سب کچھ کر رہی ہے ہم فیلڈ کے لوگ ہیں جلسہ کرنا آتا ہے ہم جلسے کےلیےتیاریاں کر رہےہیں کارکن جمع ہوں گے۔

- Advertisement -

تحریک انصاف نےجلسہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی کی 7 رکنی جلسہ کمیٹی کااجلاس آن لائن منعقدہو گا جس میں ضلعی انتظامیہ کے این اوسی منسوخ کرنے سے متعلق جائزہ لیا جائےگا۔ اجلاس میں جلسہ منسوخ کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے غور کیا جائےگا۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا این اوسی معطل کر دیا گیا۔

چیف کمشنر نے سیکیورٹی خدشات اور سفارشات پر جلسے کا این اوسی معطل کر دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلسے کے این اوسی کی معطلی کا فیصلہ شہریوں کے تحفظ کیلئے کیا گیا اسلام آباد میں امن عامہ کو برقرار رکھنا اور شہریوں کا تحفظ ترجیح ہے۔

قبل ازیں اسلام آبادمیں ترنول کے مقام پر پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے جلسہ گاہ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ شیخ وقاص اکرم، شعیب شاہین، رؤف حسن، شہریار ریاض نےجلسہ گاہ کا دورہ کیا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں