تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی پر سنگین الزام عائد کردیا

کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدرعلی زیدی نے بلدیاتی انتخابات کے نتائج مسترد کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن نہیں ہوئے بدترین دھاندلی کی گئی، تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن کےنتائج کو مسترد کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم سے پوچھیں کہ الیکشن نتائج میں دھاندلی ہوئی ہےیا نہیں؟، حافظ نعیم حاضر ناظرجان کر جواب دیں،ہمارے پاس دھاندلی کےثبوت ہیں ان کی بنا پربات کررہاہوں،ہم حافظ نعیم سےنتائج شیئرکرتےہیں وہ بھی ہم سےکریں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے گئے

پی ٹی آئی رہنما نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ان کو ووٹ دینے کو تیار نہیں، یہ ہمارا مینڈیٹ چوری کررہے ہیں میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا مینڈیٹ چوری کرکے کوئی ترقی کرسکتا ہے؟

علی زیدی نے الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نام نہاد الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں، نتائج تبدیل کیا جارہے ہیں اور الیکشن کمیشن سورہا ہے، ابھی ہمارا صرف یہ مطالبہ ہے کہ تمام نتائج دیئے جائیں،آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان جلد کرینگے۔

انہوں نے آئی جی سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں لاشیں گریں، کل بدترین دھاندلی کی گئی، آئی جی صاحب آپ کا کام قانون پرعملدرآمد تھا، مگر آپ ناکام رہے ، آپ کو بھی مستعفی ہوجانا چاہئے۔

Comments

- Advertisement -