اشتہار

حکومت اور ان احمقوں نے ملکر اٹارنی جنرل کو پھنسا دیا، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اور ان احمقوں نے ملکر اٹارنی جنرل کو پھنسا دیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ حکومت بائیکاٹ سے پیچھے ہٹ گئی ہے، حکومت نے میڈیا پر جو 2 دنوں سے پوزیشن لی تھی اس سے پیچھے ہٹ گئے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ جج صاحب نے کہاکلیئر کریں کہ مقدمہ منسوخ کیا جائے یا فل کورٹ بنائیں، حکومت اور ان احمقوں نے ملکر اٹارنی جنرل کو پھنسا دیا ہے، عدالت نے اٹارنی جنرل سے کہاکبھی کہتے ہیں مقدمہ سنیں کبھی کہتے ہیں نہیں سنیں جس پر جسٹس منیب اختر نے کہا کہ آپ ایک ذہن بنا کر آئیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سیکرٹری فنانس اور دفاع نے رپورٹ پیش کی کہ ملک ڈوب چکا ہے، انہوں نےکہا الیکشن کیلئے دینےکو 20 ارب روپے بھی نہیں ہیں، عدالت نےکہاکہ آئین میں نامزدگیوں پر حکومت نہیں چلتی آپ کوکچھ کرنےکیلئے نیت دکھانا ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کیا کوئی حکومت عوامی سطح پر قبول کر سکتی ہے کہ ہم فیل ہوگئے؟ ان کے پاس کوئی دلیل نہیں صرف نامزدگیوں پر حکومت چلانا چاہتے ہیں، آج اسلام آباد کو غزہ بنا دیاگیا، میڈیا اور وکلا کو اندر آنے سے روکا گیا۔

فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ وکلا نے آئین اور سپریم کورٹ سے یکجہتی کا اظہار کیا یہ روشن پاکستان کی نوید ہے، بائیکاٹ اور حکومت کا نہ ماننا یہ سوچ آئین میں نہیں ہے اگرحکومت نہیں مانتی تو 2  وزیر اعظم پہلے گھر گئے تیسرا بھی چلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں